۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شيعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

حوزہ/ صوبائى صدر علامہ سید ناظر عباس تقوى نے صوبائى اراکين کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چہلم امام حسین عليہ السلام اربعین کے موقع پر جلوسوں میں پيدل شريک ہونے والے تمام ماتمی عزاداروں پر ناجائز ايف آء آرز کے خلاف سکھر سے وزیراعلی ہائوس کراچی تک لانگ مارچ کا اعلان کيا گيا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صوبائی اجلاس صوبائى صدر علامہ سيد ناظر عباس تقوى کى زير صدارت جہانياں ہاؤس حیدرآباد میں منعقد ہوا۔

صوبائى اجلاس کے بعد صوبائى صدر علامہ سید ناظر عباس تقوى نے صوبائى اراکين کے ہمراہ پریس کانفرنس کى ، جس ميں چہلم امام حسین عليہ السلام اربعین کے موقع پر جلوسوں میں پيدل شريک ہونے والے تمام ماتمی عزاداروں پر ناجائز ايف آء آرز کے خلاف سکھر سے وزیراعلی ہائوس کراچی تک لانگ مارچ کا اعلان کيا گيا اور انشاء اللہ بہت جلد تاريخ کا تعين کيا جائے گا۔

اس موقعے پر علامہ سید اسد اقبال زيدى، زوار دوست على ونگانى، علامہ اسد رضا نعيمى، علامہ سید کامران حيدر عابدى،  علامہ کامران  علامہ عزيز اللہ شاھ، علامہ غلام رضا سريوال مرکزى جنرل سکریٹری جے ايس او پاکستان ڈاکٹر وجاہت حسين پہلوانى اور  تمام صوبائى اراکين نے بھرپور شرکت کى۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .